بنگلورو،23؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے ورکنگ جرنلسٹس کو مفت علاج کے لئے فوراً ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کی ہدایت دی۔ یہاں وزیر اعلیٰ کے سرکاری رہائشی دفتر کرشنا میں کرناٹک ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے احوال کو سنا اور مثبت رد عمل ظاہر کیا۔ انہو ں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ موت کا شکار ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے اور ضلع سطح پر صحافیوں کو مفت بس پاس فراہم کئے جائیں۔ انہو ں نے صحافیوں کو پنشن جاری کرنے حائل ضوابط میں نرمی لانے افسروں کو ہدایت دی اور بتایا کہ اقتصادی طو ر پر پچھڑے صحافیوں کو ہاؤزنگ اسکیم کے تحت گھر تعمیر کئے جائیں گے اور تمام طبقات کے پسماندہ صحافیوں کو میڈیا کٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ انہو ں نے ریاست کے مختلف اضلاع میں موجود پتریکا بھون کو صحافی انجمن کے زیر نگراں چلانے پر غور کرنے کی ہدایت دی۔ اسوسی ایشن کے صدر شیوانند تگڈور نے وزیر اعلیٰ کو مسائل پیش کئے اور اسوسی ایشن کی جانب سے سیلاب متاثرین فنڈ کے لئے 1/ لاکھ روپئے کا چیک وزیر اعلیٰ کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسوسی ایشن کے قومی صدر بی وی ملیکارجنیا، ریاستی عہدیدار لوکیش، سنجیو راؤ کلکرنی،ڈاکٹر رمیشورودیگر حاضر رہے۔